مسلمانوں میں تین طلاق اور تعدد ازدواج ختم کرنے کے مطالبے کے تحت سپریم
کورٹ میں حکومت ہند کی طرف سے اس تازہ عرضی کوآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
نے مبہم قرار دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مذہب پر چلنے کاتسلیم شدہ
بنیادی حق تین طلاق کا احااطہ نہیں کرتا ۔ہندستانی مسلمانوں کے عائلی معاملات سے سروکار رکھنے کے مجاز بورڈ کے
سکریٹری
مولانا فضل الرحیم مجددی نے کہا کہ یہ عرضی بالکل ویسی ہی جیسے
کوئی یہ نتیجہ اخذ کر بیٹھے کہ دستور ہند میں مندروں کو جو تحفظ دیا گیا ہے
وہ مندر کے اندر پوجا کا احاطہ نہیں کرتا ۔انہوںنے کہا کہ کوئی بھی مذہب اپنے پیروکاروں کو مذہبی شناخت کے دائرے میں
زندگی سے معاملات کا جو طریقہ بتا تا ہے ، مذہب پر چلنے کی آزادی ان سب کا
کامل احاطہ کرتی ہے۔